• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

انٹر پرنیور شپ نوجوانوں کیلئے محض ذریعہ معاش نہیں ہے بلکہ ان خوابوں کو پورا کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔ ایل جی سنہا

Online Editor by Online Editor
2024-03-15
in اہم ترین
A A
انٹر پرنیور شپ نوجوانوں کیلئے محض ذریعہ معاش نہیں ہے بلکہ ان خوابوں کو پورا کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔ ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں :بے گھر اور تارکین وطن برادریوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم قدم میں جموں و کشمیر حکومت نے آج پی او جے کے ، مغربی پاکستان اور کشمیری مہاجر خاندانوں کے بے گھر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 350 نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کی ۔ کنونشن سنٹر میں اس تاریخی تقریب کی صدارت لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کی۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ یہ جموں و کشمیر کیلئے ایک اہم دن ہے ۔ پی او جے کے ، مغربی پاکستان کے بے گھر خاندانوں اور کشمیری تارکین وطن خاندانوں کو آج جو مالی امداد دی گئی ہے وہ انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور کمیونٹی میں کاروباری ثقافت کو روشن کرنے میں مدد دے گی ۔ ‘‘
انہوں نے کہا اسپیشل گورننس کیمپ کے دوران مختلف سرکاری محکموں ، ضلعی صنعتی مراکز ، کے وی آئی بی جے اینڈ کے مشن یوتھ نے جے اینڈ کے بینک اور ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند نوجوانوں تک پہنچایا اور معاشرے نے اس میں اپنا حصہ ڈالا ۔
لفٹینٹ گورنر نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں یو ٹی انتظامیہ کے عزم کو اجاگر کیا تا کہ یو ٹی میں ایک ترقی پسند کاروباری ماحولیاتی نظام تشکیل دیا جا سکے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ انٹر پرنیور شپ نوجوانوں کیلئے محض ذریعہ معاش نہیں ہے بلکہ ان ک خواہشات اور خوابوں کو پورا کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔ جموں و کشمیر حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو بااختیار بنانے کیلئے ہنر مندی کی ترقی اور انٹر پرنیور شپ کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ ‘‘
لفٹینٹ گورنر نے نوجوانوں بالخصوص بے گھر اور مہاجر برادریوں کی لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور حکومت کی خود روز گار اسکیموں کے فوائد حاصل کریں ۔
انہوں نے کشمیری تارکین وطن اور پی او جے کے اور مغربی پاکستان کے بے گھر خاندانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے ایک سرشار اقدام ’ سیوا سے سوابھیمان ‘ کیلئے جے اینڈ کے بینک کی بھی تعریف کی ۔
خود روز گار کے اقدام میں اہم شراکت کیلئے مختلف محکموں کے افسران کو بھی مبارکباد دی گئی ۔
اس موقع پر کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت ، ایم ڈی اور سی ای او جے اینڈ کے بینک ، ریلیف اور باز آباد کاری کمشنر ( مائیگرنٹس ) ، سینئر افسران ، ممتاز شہری اور استفادہ کنندگان موجود تھے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی جی پی کا آئی آر پی 15ویں بٹالین کا دورہ

Next Post

ماہ رمضان کے تلخ حقایق

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
ماہ رمضان : ہدایت ملی نہ تقویٰ حاصل ہوا

ماہ رمضان کے تلخ حقایق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan