سرینگر /25مارچ /
رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی، ہم آہنگی اور نئی توانائی کی خواہش کی۔سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی، ہم آہنگی اور نئی توانائی کی خواہش کی۔انہوں نے ایکس پر لکھا ’’ ’’رنگوں اور خوشیوں کے عظیم تہوار ہولی کیلئے تمام ہم وطنوں کو نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ خوشی کا یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشحالی اور ہم آہنگی کے رنگ لائے اور نئی توانائی کی ترسیل کا ذریعہ بنے‘‘ ۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ہولی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے ایکس پر لکھا ’’ آپ سب کو ہولی کے تہوار پر نیک خواہشات۔ رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشی، جوش اور نئی توانائی پیدا کرے۔ ہولی مبارک ہو۔ ‘‘ اس سے قبل اتوار کو وزیر دفاع نے لیہہ میں فوجیوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار منایا۔ ان کے ساتھ چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ فائر اینڈ فیوری کور لیفٹیننٹ جنرل رشیم بالی بھی تھے۔انہوں نے سیاچن میں تعینات کمانڈنگ آفیسر سے بھی فون پر بات کی اور جلد از جلد ان کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔
