• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

اننت ناگ، پونچھ، راجوری پارلیمانی نشست امیدواروں کے لیے چیلنج

Online Editor by Online Editor
2024-03-31
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
اننت ناگ، پونچھ، راجوری پارلیمانی نشست امیدواروں کے لیے چیلنج
FacebookTwitterWhatsappEmail

 

سرینگر: لوک سبھا انتخابات 2024 نزدیک آنے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کی اننت ناگ – پونچھ – راجوری (اے پی آر) پارلیمانی نشست ایک اہم میدان جنگ میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ برس حد بندی کے دوران اننت ناگ، راجوری اور پونچھ اضلاع کو پہلی مرتبہ ایک نشست میں ضم کرنے کی وجہ سے سیاسی پارٹیوں، لیڈران کے لیے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔ پیش ہے اس انتخابی حلقے سے متعلق چند اہم نکات۔
مرحلہ
اے پی آر حلقہ میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔

اہم تاریخیں
نوٹیفکیشن کا اجراء: 12 اپریل 2024
نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ: اپریل 19، 2024
نامزدگیوں کی جانچ: 20 اپریل 2024

امیدواری (نام) واپس لینے کی آخری تاریخ: 22 اپریل 2024
پولنگ کی تاریخ: 07 مئی 2024
ووٹوں کی گنتی: 04 جون 2024

آبادیاتی جائزہ:
اے پی آر حلقہ کل 1,828,838 اہل ووٹرز پر مشتمل ہے۔ ان میں 929,811 مرد ووٹرز، 899,027 خواتین ووٹرز، اور 25 خواجہ سرا ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ معذور افراد کی تعداد 91,805 ہے۔ اس حلقے میں بزرگ ووٹرز کی بھی بڑی آبادی ہے۔ حلقہ میں 7,495 مرد بزرگ شہری اور 7,433 خواتین بزرگ شہری ہیں جن کی عمر 85 سال سے زیادہ ہے۔

پولنگ اسٹیشنز
اننت ناگ، پونچھ، راجوری حلقے میں کل 2,338 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ان میں 225 شہری پولنگ اسٹیشنز اور 2,113 دیہی پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

اسمبلی حلقے
اے پی آر حلقہ اسمبلی کے مختلف حلقوں پر مشتمل ہے، جو اس کے متنوع آبادیاتی اور ثقافتی منظرنامے کی عکاسی کرتا ہے۔ ان میں اننت ناگ ضلع: ڈورو، کوکرناگ (درج فہرست قبائلیوں کی مخصوص نشست)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، سری گفوارہ-بجبہاڑہ، شنگس – اننت ناگ ایسٹ، اور پہلگام۔ کولگام ضلع: دمحال ہانجی پورہ (ڈی ایچ پورہ)، کولگام، اور دیوسر۔ شوپیاں ضلع: زینہ پورہ۔
صوبہ جموں میں پونچھ ضلع: سورنکوٹ (درجہ فہرست کے لئے مخصوص نشست)، پونچھ، حویلی اور مینڈھر (درجہ فہرست کے لیے مخصوص نشست)۔ راجوری ضلع: نوشہرہ، راجوری (درجہ فہرست کے لیے مخصوص)، بدھل (درجہ فہرست) اور تھنہ منڈی (درجہ فہرست)۔

سیاسی منظر
اے پی آر حلقہ ایک مسابقتی انتخابی جنگ کے لیے تیار ہے، جس میں بی جے پی اور نیشنل کانفرنس سمیت مختلف سیاسی جماعتیں بالادستی کے لیے کوشاں ہیں۔ توقع ہے کہ انتخابات میں پر جوش مہم چلائی جائے گی۔ امیدواروں کی توجہ مقامی مسائل کے ساتھ ساتھ قومی ایجنڈوں پر بھی ہوگی، تاہم پہلی مرتبہ مختلف النوع اور دو صوبوں کے مابین منقسم اس نشست کے لیے انتخابات میں کامیابی کسی بھی امیدوار کے لیے آسان نہیں ہوگی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کرکٹ کھیلتے ہوئے سوپور کمسن لڑکی کا ویڈیو وائرل، سچن تنڈولکر نے ویڈیو پوسٹ کیا

Next Post

بارہمولہ میں 3 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس

بارہمولہ میں 3 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan