• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

عمر عبداللہ کا انتظامیہ پر الیکشن مہم میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام ، ای سی کو مکتوب روانہ

Online Editor by Online Editor
2024-05-10
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
عمر عبداللہ علیحدہ زوجہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ادا کرے، دہلی ہائی کورٹ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے امیدوار عمر عبداللہ نے پارٹی کو پولیس کی طرف سے شمالی کشمیرمیں 9سے18 مئی تک مہم ری شیڈول کرنے کو کہے جانے پر چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا کو ایک مکتوب بھیجا ہے۔
عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بارہمولہ لوک سبھا کی20مئی کو ہونے والی پولنگ سے قبل نیشنل کانفرنس کی مہم میں جان بوجھ کر رکاوٹ کھڑا کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور بارہ مولہ لوک سبھا سیٹ کے امیدوار عمر عبداللہ نے پارٹی کو شمالی کشمیر میں 9مئی سے 18مئی تک مہم ری شیڈول کرنے کو کہے جانے پر چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا کو ایک مکتوب بھیجا ہے۔
عمر نے جموں و کشمیر انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ 20 مئی کو ہونے والے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے انتخابات سے پہلے نیشنل کانفرنس کی مہم کو جان بوجھ کر ناکام بنا رہی ہے۔
ای سی آئی کو لکھے ایک خط میں عمر نے کہا :’جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے بارہ مولہ کے مختلف علاقوں میں سیاسی ریلیوں کے انعقاد کی اجازت کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔ تاہم ایس پی سوپور نے مہم کو ری شیڈول کرنے کو کہا ہے۔ ‘عمر عبداللہ نے کہاکہ انتخابی ریلیوں اور جلسوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کے پیچھے پارٹی کی سیاسی مہم کو پٹری سے اتارنا مقصود ہے۔
عمر عبداللہ نے الزام لگایا کہ اس آرڈر کے پیچھے دوسری سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں نیشنل کانفرنس کو سیاسی طورپر نقصان پہنچانا ہے۔ان کے مطابق یہ امتیازی کارروائی جمہوریت اور انتخابی میدان میں منصفانہ مقابلے کے اصولوں پر براہ راست حملہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں کو انتظامیہ کی طرف سے بلا روک ٹوک جلسے جلوس کرنے کی اجازت ہے لیکن نیشنل کانفرنس کو مسلسل رکاوٹوں اور ہراسانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
عمر عبداللہ نے خط میں مزید لکھا :’انتخابی قوانین اور الیکشن ضابط اخلاق کے مطابق انتظامیہ کو جلسے جلوس منعقد کرنے کی خاطر پیشگی اجازت ضروری ہے تاکہ سیکورٹی ایجنسیاں ضروری انتظامات کرسکیں۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ تقریبات کے لئے پیشگی اجازت مانگنے اور منظور کئے جانے کے بعد پولیس کے پاس تقریبات کی اجازت سے انکار کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
عمر نے کمیشن سے درخواست کی کہ وہ مذکورہ معاملے کا فوری نوٹس لے اور ایس پی سوپور کو ضروری ہدایات جاری کریں تاکہ نیشنل کانفرنس اپنی چناوی مہم جاری رکھ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ معاملے کو فوری اور تیزی سے حل کرنے میں ناکامی صرف انتخابی عمل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور جمہوریت کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے بنائے گئے ادارے پر عوامی اعتماد کو ختم کرنے کا کام کرے گی۔
عمر عبداللہ نے سماجی رابط سائٹ ایکس پر خط شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پورے شمالی کشمیر میں ان کی مہم کو لوگوں کی جانب سے زبردست رد عمل مل رہا ہے اس سے مخالفین بے چین ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون نے کہاکہ ان کی پارٹی سے بھی پروگراموں کو دوبارہ ری شیڈول کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ در حقیقت نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس دونوں کو مطلع کیا گیا کہ پروگراموں کو دوبارہ ترتیب دیا جائے۔انہوں نے عمر پر طنز کرتے ہوئے ایکس پر لکھا :’حیرت میں ہوں کہ عمر عبداللہ نے پورا آرڈر نہیں پڑھا ہے۔‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

امسال سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں یاتریوں کو طبی سہولیات بہم رکھنے کیلئے اقدامات

Next Post

10ویں سعودی فلم فیسٹیول میں 15 نئے فلم پروجیکٹس کا اعلان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
10ویں سعودی فلم فیسٹیول میں 15 نئے فلم پروجیکٹس کا اعلان

10ویں سعودی فلم فیسٹیول میں 15 نئے فلم پروجیکٹس کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan