• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

نیشنل کانفرنس لوگوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے: وحید الرحمان پرا

Online Editor by Online Editor
2024-05-18
in مقامی خبریں
A A
جموں و کشمیر میں ‘ریفرنڈم’ کے بیان پر پی ڈی پی لیڈر پرہ نے دی وضاحت
FacebookTwitterWhatsappEmail

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے لال چوک میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے یوتھ صدر اور پارٹی کے سرینگر پارلیمانی نشست کے امیدوار وحید الرحمان پرہ نے کی۔ ان کے ہمراہ پی ڈی پی کے کئی سینئر رہنما اور ورکرز کی بڑی تعداد موجود رہی۔ ریلی کی شروعات اننت ناگ کے گھنٹہ گھر، لال چوک سے کی گئی جہاں پر موجود ورکرز سے وحید الرحمان پرہ نے خطاب کیا اور اس کے بعد ریلی کی صورت میں پیدل پیش قدمی بھی کی گئی۔ ریلی سے قبل وحید الرحمان پرہ نے بابا حیدر ریشی عرف ریشی مول صاحب رحمہ اللہ کی درگاہ پر حاضری دی۔ اننت ناگ – راجوری پارلیمانی نشست پر 25مئی کو انتخابات ہوں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں سب سے زیادہ سختی پی ڈی پی پر کی گئی، کیونکہ پی ڈی پی واحد ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مرکزی سرکار کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے۔ اسلئے لوگ بخوبی سمجھتے ہیں کہ پی ڈی پی سے بہتر اور کوئی آواز نہیں ہو سکتی جو پارلیمنٹ میں عوام کی بہتر نمائندگی کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اننت ناگ ایک ایسا ضلع ہے جہاں سے مرحوم مفتی محمد سعید نے اپنے سیاسی سفر کی شروعات کی تھی۔ اسلئے پارٹی کو یہاں کے لوگوں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ پرہ نے کہا کہ 2019 کے بعد جو حالات پیدا ہوئے اس سے یہاں کی عوام کا دم گھٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اس وقت سخت حالات سے گزر رہا ہے، لوگوں کی آواز دب رہی ہے اور اس وقت یہاں کی عوام کو ایک ایسی آواز کی ضرورت ہے جو ملک کے ایوانوں میں گونجے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی کا یہی منشور ہے کہ وہ عوام کو اس دلدل سے باہر نکالے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس گھٹن اس خاموشی کو ختم کرنے کے لئے لوگ پی ڈی پی کا ساتھ دیں۔
پرہ نے کہا کہ پی ڈی پی امن و امان، جمہوری نظام اور آئین پر یقین رکھتی ہے۔ پی ڈی نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور چاہا ہے کہ بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کا حال ہو، پی ڈی پی چاہتی ہے کہ نوجوان اس جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ووٹ کی طاقت ان کے مسائل کے حل کا سبب بن سکے۔ بارہمولہ نشست پر انتخابات لڑ رہے اسیر انجینئر رشید کے حوالہ سے پرہ پرہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نہ صرف انجینئر رشید کی رہائی ہو بلکہ ہر سیاسی قیدی جیل سے آزاد ہو۔ دریں اثناء، پرہ نے کہا کہ ’’ایسے حالات میں یکجہتی کی ضرورت تھی تاہم نیشنل کانفرنس اپنے سیاسی مفادات کی خاطر فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے۔‘‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

گزشتہ دو سالوں میں وقف بورڈ میں تاریخی تبدیلی دیکھنے میں آئی: اندرابی

Next Post

بارہمولہ الیکشن، قیدی نے آزاد امیدواروں کی نیند اڑائی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
بارہمولہ الیکشن، قیدی نے آزاد امیدواروں کی نیند اڑائی

بارہمولہ الیکشن، قیدی نے آزاد امیدواروں کی نیند اڑائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan