• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

عمر، محبوبہ کا نیٹ طلباء کے خدشات دور کرنے کا مطالبہ

Online Editor by Online Editor
2024-06-24
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
کولگام خاتون ٹیچر ہلاکت معاملہ: عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر  : پارلیمنٹ کے نو منتخب ممبران کی حلف برداری تقریب کے بیچ جموں و کشمیر کے سینئر سیاسی لیڈران نے نیٖٹ امتحان اسکینڈل (NEET Scandal) سے متاثر طلباء کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے پارلیمنٹ میں تقریبات اور طلباء میں مایوسی کے درمیان واضح تضاد کو اجاگر کرنے کے لیے سماجی رابطہ گاہ ایکس کا سہارا لیا۔

محبوبہ مفتی نے لکھا: ’’جب کہ سینکڑوں منتخب ارکان پارلیمان اپنی بہتر کارکردگی (الیکشن میں جیت) کے بعد آج حلف لیں گے، بھارت بھر میں لاکھوں طلباء – جنہوں نے متعدد مسابقتی امتحانات کے لیے دن رات محنت کی – خود کو بے بسی محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ان کی محنت (نیٖٹ امتحان کو کالعدم قرار دینے سے) پوری طرح سے رائیگاں ہو گئی۔‘‘

پی ڈی پی صدر نے طلباء کا مستقبل ’’بہت تاریک‘‘ قرار دیتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ پارٹی سے وابستگی سے بالاتر ہو کر نوجوان نسل کی وکالت کریں۔ ایک علیحدہ بیان میں ایک اور سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے حالیہ ریمارکس میں نیٖٹ امتحان اسکینڈل پر تاثرات بیان نہ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کی۔

عمر عبداللہ نے کہا: ’’اپوزیشن پر حملہ کرنا عزت مآب وزیر اعظم (نریندر مودی) کا خاصہ ہے اور ہم ہرگز یہ توقع نہیں کریں گے کہ حالیہ انتخابات کے بعد بی جے پی کے اس رویے میں تبدیلی آئے گی۔ یہ عزت وزیر اعظم کے لیے انتہائی ضروری تھا وہ اُن نوجوان طلباء و طالبات کے لیے کچھ الفاظ بیان کرتے، جن کے لیے نیٖٹ اسکینڈل (ہی) واحد ایک ایسا مسئلہ ہے جو اہمیت کا حامل ہے۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’امتحان پے چرچا یکباری نہیں بلکہ طلباء کے مفادات اور خدشات کے لیے ایک طویل مدتی عزم ہے۔‘‘

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

تاجکستان میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور

Next Post

سرینگر میں خوفناک آتشزدگی، ایک مسجد 20 دکان اور7 مکان خاکستر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
سرینگر میں خوفناک آتشزدگی، ایک مسجد 20 دکان اور7 مکان خاکستر

سرینگر میں خوفناک آتشزدگی، ایک مسجد 20 دکان اور7 مکان خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan