• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

عوامی اتحاد پارٹی نے 9 اسمبلی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کیا اعلان

Online Editor by Online Editor
2024-08-22
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
عوامی اتحاد پارٹی نے 9 اسمبلی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کیا اعلان
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر  : جیل میں بند عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) سے وابستہ افراد نے جمعرات کو سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اے آئی پی ترجمان اعلیٰ انعام النبی نے 9 امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ طور اعلان کیا جو کہ جنوبی کشمیر سے اے آئی پی کی تخت پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اے آئی پی نے پانپور حلقے سے عبد القیوم میر کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ ترال اسمبلی حلقے سے حال ہی میں پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ڈی ڈی سی ممبر ہربخش سنگھ کو مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ اسی طرح صوفی اقبال پلوامہ اور زینہ پورہ شوپیاں سے مولوی فیاض وگے اے آئی پی کی نمائندگی کرنے جا رہے ہے۔ دمہال ہانجی پورہ سے یہ ذمہ داری محمد عارف ڈار کو دی گئی ہے جبکہ دیوسر سے ڈاکٹر سہیل بٹ اور ڈورو حلقہ انتخاب سے ہلال احمد ملک، اننت ناگ ویسٹ سے عاقب مشتاق اور اننت ناگ حلقہ انتخاب سے توصیف نثار بطور امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔

انعام النبی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کی یہ فہرست سول سوسائٹی اور عوامی مشاورت کے بعد سامنے لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ کئی سابق ایم ایل اے اور ایم ایل سیز مینڈیٹ کی خاطر پارٹی قیادت سے رابطہ کر رہے ہیں تاہم جیل میں بند عوامی اتحاد پارٹی کے بانی انجینئر رشید کی ہدایت ہے کہ لوگوں اور پارٹی قیادت سے مشورے سے ہی امیدواروں کو منڈیٹ دیا جائے۔

اس موقع پر پارٹی کے سنیئر رہنماء اشتیاق قادر نے کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی کے بانی اور جیل میں بند انجینر رشید نے پارلیمانی انتخابات میں شمالی کشمیر میں جیت درج کرکے سب کو چونکا دیا تھا۔ ایسے میں پارٹی اسمبلی انتخابات کے دوران بھی عوامی اتحاد کی بنیاد پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پُر امید ہے اور عوامی اتحاد پارٹی دیگر مقامی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ایک متبادل کے طور پیش کررہی ہے۔ اس موقع پر کئی ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے عوامی اتحاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

18؍ ستمبر 2024ء کو پہلے مرحلے میں24 اسمبلی حلقوں میں 23.27 لاکھ رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں

Next Post

لیہہ سے مشرقی لداخ جانے والی نجی بس کے 200 میٹر گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک، 22 زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
لیہہ سے مشرقی لداخ جانے والی نجی بس کے 200 میٹر گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک، 22 زخمی

لیہہ سے مشرقی لداخ جانے والی نجی بس کے 200 میٹر گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک، 22 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan