• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات، این سی کانگریس کے مابین 90سیٹوں پر الائنس

Online Editor by Online Editor
2024-08-22
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
جموں کشمیر اسمبلی انتخابات، این سی کانگریس کے مابین 90سیٹوں پر الائنس
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر (جموں کشمیر) : جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مابین الائنس طے ہو چکا ہے اور یونین ٹیریٹری کی سبھی 90سیٹوں پر دونوں جماعتیں لوک سبھا الیکشن کی طرح متحدہ طور الیکشن لڑیں گیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ سے ان کی رہائش گاہ پر ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی، جس میں الائنس کے سبھی پہلوؤں پر اتفاق کیا گیا۔

راہل گاندھی اور کھرگے فاروق عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے بعد فوراً جموں روانہ ہوئے جبکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران الائنس پر اتفاق کی تصدیق کی۔ الائنس میں کمیونسٹ لیڈر ایم وائی راتھر (تاریگامی) بھی شامل ہے جبکہ محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی کو الائنس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ شام تک سبھی کاغذی دستاویز کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ فاروق عبداللہ نے کہا: ’’مجھے خوشی ہے کہ الائنس کو خوش اسلوبی کے ساتھ طے کیا گیا۔‘‘

قبل ازیں راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے نے سرینگر میں کانگریس پارٹی کے کارکنان اور لیڈران سے ملاقات کی جس کے بعد کارکنان سے خطاب اور ایک پریس کانفرنس کے دوران کھرگے نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں انڈیا الائنس کو مضبوط کریں گے اور ریاستی حیثیت بحال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا معاملہ گزشتہ ہفتے طے پا چکا تھا، اور اس ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پری پول الائنس کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

میں جموں و کشمیر کے لوگوں سے محبت کرتا ہوں، یہاں سے میرا خون کا رشتہ ہے: راہل گاندھی

Next Post

آسام میں اب قاضی نہیں حکومت کرے گی شادیوں کا رجسٹریشن

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
آسام میں اب قاضی نہیں حکومت کرے گی شادیوں کا رجسٹریشن

آسام میں اب قاضی نہیں حکومت کرے گی شادیوں کا رجسٹریشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan