جموں15 ستمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے تالاب تلو علاقے میں ریٹائرڈ پرنسپل اوراس کی اہلیہ کی لاشیں پر اسرار حالت میں برآمد کی گئیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے تالاب تلو علاقے میں ریٹائرڈ پرنسپل سنجے چندل اور اس کی اہلیہ وینا دیوی کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ دونوں کا سنسنی خیز طریقے سے قتل کیا گیا ہے تاہم پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ کہا جاسکتا ہے۔
پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشیں وارثین کے حوالے کی۔
