• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں شمیم فردوس، سکینہ مسعود اور شگن پریہار کی کامیابی

Online Editor by Online Editor
2024-10-09
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں شمیم فردوس، سکینہ مسعود اور شگن پریہار کی کامیابی
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک

سرینگر : ایک دہائی کے وقفے کے بعد، جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین مرحلوں میں ہوئے، جس کا اختتام 8 اکتوبر کو نتائج کے اعلان پر ہوا۔ تجربہ کار ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس نے شاندار مقابلہ کیا اور قانون ساز اسمبلی کی 90 میں سے 42 نشستوں پر شاندار کامیابی حاصل کرکے سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ وہیں بی جے پی دوسرے اور کانگریس تیسرے نمبر پر رہی۔محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صرف تین نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور سجاد لون کی پیپلز کانفرنس اور عام آدمی پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی نے پہلی بار جموں اور کشمیر میں کسی اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ مزید برآں، سات آزاد امیدواروں نے بھی جیت درج کرائی۔ کامیاب امیدواروں میں صرف تین خواتین کامیاب ہوئیں جبکہ کل 41 خاتون امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ نومنتخب خاتون قانون ساز شمیم ​​فردوس، سکینہ مسعود، اور شگن پریہار ایوان میں خواتین کےلئے آواز بلند کرنے کےلئے تیار ہیں۔ آئیے ان تینوں طاقتور خواتین کے سیاسی سفر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
شمیم فردوس: حبہ کدل سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔
سرینگر کے اہم حلقہ حبہ کدل حلقہ نے ایک بار پھر این سی نے جیت درج کی ہے۔ اس حلقہ سے 58 برس کی فردوس نے شاندار مظاہرہ کرکے 12,437 ووٹ حاصل کیے اور اپنے قریبی حریف بی جے پی کے اشوک کمار بھٹ کو 9,538 ووٹوں کے نمایاں فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ فتح نہ صرف ان کی سیاسی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ان کو میراث میں ملی قابل فخر تسلسل کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ انہوں نے 2008 اور 2014 میں بھی حبہ کدل کی نمائندگی کی تھی۔ فردوس نے کشمیر یونیورسٹی سے بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ این سی 1977 سے اب تک اس حلقہ سے چھ بار کامیابی ہوئی ہے۔
سکینہ مسعود: ڈی ایچ پورہ سے رکن اسمبلی
کولگام کے ڈی ایچ پورہ سے این سی کی خاتون امیدوار سکینہ مسعود نے کامیابی حاصل کی۔ 52 برس کی سکینہ مسعود نے 36,623 ووٹوں حاصل کئے جگکہ انہوں نے پی ڈی پی امیدوار گلزار احمد ڈار کو 17,449 ووٹوں فرق سے شکست دی۔ سکینہ کا سیاسی سفر متاثر کن اور پُرجوش ہے۔ سیاست میں ان کی ایک بھرپور تاریخ ہے، اس سے قبل وہ 1996 اور 2008 میں دو بار نور آباد سیٹ (اب ڈی ایچ پورہ) جیت چکی ہیں۔ تاہم، سیاسی میدان میں ان کا داخلہ المیہ سے ہوا تھا۔ انہوں نے 1994 میں اپنے والد ولی محمد ایتو کے قتل کے بعد میڈیکل کالج چھوڑکر سیاست میں قدم رکھا تھا۔ انہیں ایم ایل اے، ایم ایل سی اور وزیر کے طور پر وسیع تجربہ ہے۔
شگن پریہار: کشتواڑ سے رکن اسمبلی
کشتواڑ حلقہ میں، بی جے پی کی خاتون امیدوار شگن پریہار نے این سی کے سجاد کچلو کو صرف 521 ووٹوں سے شکست دے دی۔ 29 برس کی شگن پریہار نے 29,053 ووٹ حاصل کیے۔ تاہم، یہ فتح ذاتی المیے میں ڈوبی ہوئی ہے، جو ان کے سیاسی سفر میں ایک تلخ حقیقت ہے۔ شگن کے والد اجیت پریہار اور ان کے چچا انیل پریہار کو 2018 میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کی بے وقت موت نے شگن پر اثر کیا اور انہوں نے سیاست میں قدم رکھا۔ آئی کے گجرال پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی سے ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کرنے والی شگن نے ایک مشکل سیاسی منظر نامے میں اپنا مقام بنانے کے لیے تندہی سے کام کیا ہے۔حالیہ اسمبلی انتخابات میں خواتین کی امیدواری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، 41 خواتین امیدوار نے مقابلہ کیا جبکہ 2014 کے انتخابات میں یہ تعداد 24 اور 2008 میں 67 تھی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

فوجی جوان کا اغوا کے بعد قتل، اننت ناگ کے نوگام علاقہ میں غم و ماتم

Next Post

98 فیصد مسلمانوں والی سیٹ پر بی جے پی کی کڑی ٹکر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
کرگل وجے دیوس پر بی جے پی کی لال چوک میں تقریب

98 فیصد مسلمانوں والی سیٹ پر بی جے پی کی کڑی ٹکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan