• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کے ساتھ ہی کشمیر میں ملازم یونینیں دوبارہ متحرک، برطرف ملازمین کو انصاف کی امید

Online Editor by Online Editor
2024-10-25
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کے ساتھ ہی کشمیر میں ملازم یونینیں دوبارہ متحرک، برطرف ملازمین کو انصاف کی امید
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر: جموں و کشمیر میں ایک منتخب حکومت کی واپسی کے ساتھ ہی یونین ٹیریٹری میں خاموشی اختیار کی ہوئیں سرکاری ملازم یونین اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد برطرف کیے گئے ملازمین نے آواز اٹھانا شروع کر دیا ہے۔

جیسے ہی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا اور اس کے ایک دن بعد ان کے پانچ کابینی وزراء نے سری نگر کے سول سیکرٹریٹ میں دفتری کام کاج شروع کیا، کشمیر میں ملازم یونینوں نے عمر عبداللہ اور ان کی کابینہ کے استقبال کے لیے میڈیا کو مدعو کرنا شروع کر دیا۔

یہ یونین لیڈر آرٹیکل 370 کی منسوخی اور نومبر 2023 میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک گیگ آرڈر کے بعد بڑی حد تک خاموش اور روپوش تھے۔

اپنے بلند و بانگ لہجے میں، یونین لیڈروں نے عمر کی قیادت والی حکومت کو ان وعدوں کی یاد دلائی جو انھوں نے اپنی پارٹی کے منشور میں کیے تھے، جس میں حکمرانی، فلاح و بہبود اور 20 اگست 2020 کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اقتدار سنبھالنے کے بعد لیے گئے بہت سے فیصلوں کو منسوخ کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما سجاد احمد اور وجاہت درانی کو منتخب حکومت سے کئی امیدیں وابستہ ہیں۔

جل شکتی محکمہ میں کام کرنے والے احمد یونین کے سربراہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمر عبداللہ حکومت نے یومیہ اجرت کو ریگولرائز کرنے کا وعدہ کیا ہے اور انہیں اس پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ حکومت کو اکثریت اور مستحکم حمایت حاصل ہے۔

اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں کام کرنے والے درانی نے کہا کہ EJAC پانچ اگست 2019 کے بعد ملازمین کی آواز اٹھاتا رہا ہے اور ملازمین کے مسائل کو اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ، "ای جیک عوامی حکومت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ حکومت کے ساتھ وفاداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ چونکہ ہم ایک ہی حکومت کے ملازم ہیں اس لیے ہم حکومت کو ہموار حکمرانی کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ این سی حکومت نے ملازمین کے مسائل کے ازالے کی فہرست بنائی ہے اور ہم عمر صاحب کو ملازمین کے بارے میں منشور یاد دلائیں گے،‘‘ ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جسٹس کھنہ نے محکمہ انکم ٹیکس کے سینئر اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر ایک طویل عرصہ گزارا۔ 2004 میں، انہیں قومی دارالحکومت دہلی کے لیے اسٹینڈنگ کونسل (سول) کے طور پر مقرر کیا گیا۔ جسٹس کھنہ کو 2005 میں دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دی گئی تھی اور 2006 میں انہیں مستقل جج بنا دیا گیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر، وہ دہلی جوڈیشل اکیڈمی، دہلی انٹرنیشنل ثالثی مرکز اور ضلعی عدالت ثالثی مراکز کے چیئرمین/جج انچارج کے عہدے پر فائز رہے۔ انہیں 18 جنوری 2019 کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی گئی۔ وہ 17 جون 2023 سے 25 دسمبر 2023 تک سپریم کورٹ لیگل سروسز کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے۔ جسٹس کھنہ اس وقت نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین اور نیشنل جوڈیشل اکیڈمی، بھوپال کی گورننگ کونسل کے رکن ہیں۔

Next Post

نومبر تعلیمی سیشن کی بحالی اگلے برس ہوگی، وزیر تعلیم

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
نومبر تعلیمی سیشن کی بحالی اگلے برس ہوگی، وزیر تعلیم

نومبر تعلیمی سیشن کی بحالی اگلے برس ہوگی، وزیر تعلیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan