• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

این سی کی قرارداد سے بھاجپا حواس باختہ: ممبر پارلیمنٹ روح اللہ مہدی

Online Editor by Online Editor
2024-11-08
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی
FacebookTwitterWhatsappEmail

پلوامہ (جموں کشمیر) : نیشنل کانفرنس (این سی) کے سرکردہ لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سرینگر آغا سید روح اللہ مہدی نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے دورے کے دوران کہا: ’’نیشنل کانفرنس، مرکز کی جانب سے غصب شدہ اختیارات اور حقوق کی واپسی کے لیے وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں پارٹی عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ایم پی نے ترال کانسچونسی کے این سی کے انچارج ڈاکٹر غلام نبی بٹ کی رہایش گاہ پر پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گزشتہ روز اسمبلی میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق حکمران جماعت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد، اور اس پر بی جے پی کی جانب سے کیے گئے ہنگامہ کو بھاجپا کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ نے کہا: ’’اسمبلی میں این سی کی قرار داد پاس کرنے پر بھاجپا لیڈران بوکھلاہٹ کے شکار ہو گئے ہیں اور اس لیے وہ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے رہے ہیں حالانکہ جو کچھ بی جے پی نے پانچ اگست 2019 کو کیا، وہ غیر قانونی ہے۔‘‘
دفعہ 370 کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد پر پی ڈی پی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر پر آغا روح اللہ نے بتا یا کہ ’’پی ڈی پی عوام میں کنفیوژن پیدا کر کے اپنے گناہوں پر پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کیونکہ اس پارٹی نے اقتدار کی خاطر عوامی مینڈیٹ کا سودا کیا ہے جس کا جواب عوام نے اسمبلی انتخابات میں ان کو دے دیا۔‘‘
اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے ترال علاقے کی جامع ترقی خاص کر کھریو – وہاب صاحب سڑک، بٹ نور – پہلگام سڑک، منی سیکریٹریٹ اور اسپتال کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ جس پر ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ علاقے کے سبھی مطالبات کو متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرکے ان پر فوری طور عملدرآمد کی بھی سفارش کریں گے۔ ورکرز کنونشن کے دوران پارٹی کے دیگر لیڈران بشمول محمد اشرف بٹ، جی ایم کانٹرو اور عبدالسلام ملک بھی موجود تھے۔ دریں اثناء، آغا روح اللہ نے ممبر اسمبلی رفیق احمد نایک کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس کو ہماری قرارداد کی تائید کرنی چاہئے: سجاد لون

Next Post

کشمیر میں زعفران کی پیداوار میں کمی، کسانوں میں تشویش

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
کشمیر نومبر میں زعفران، ہاؤس بوٹ فیسٹیول کی میزبانی کرے گا

کشمیر میں زعفران کی پیداوار میں کمی، کسانوں میں تشویش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan