• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

برفباری کے سبب درماندہ مسافروں کو بحفاظت نکالا گیا

Online Editor by Online Editor
2024-11-12
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
برفباری کے سبب درماندہ مسافروں کو بحفاظت نکالا گیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

بانڈی پورہ  سطح سمندر سے تقریباً 12,000 فٹ کی بلندی پر واقع رازدان پاس پر تازہ برف باری کے بعد 20 سے زائد مسافر بردار گاڑیاں اور متعدد افراد رات گئے درماندہ ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق برف باری کے باعث بانڈی پورہ -گریز شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے جبکہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے 56 آر سی سی/32 بی آر ٹی ایف بٹالین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے برف ہٹانے والے آلات اور مشینری کو موقع پر منتقل کیا اور رات بھر برف ہٹانے کا عمل جاری رکھا۔

مسافروں کو نکالنے میں بی آر او کے اہلکاروں کو تقریباً پانچ گھنٹے کی کڑی محنت کرنی پڑی، جس کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نکالا گیا۔ تاہم، موسم کی خرابی، گھنے بادلوں اور گہری دھند کے باعث رازدان پاس کے اطراف میں حدِ نگاہ متاثر ہوئی ہے، جس کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ یاد رہے کہ بانڈی پورہ -گریز سڑک جو تقریباً 85 کلومیٹر پر محیط ہے، رازدان پاس سے گزرتی ہے اور ہر سال نومبر کے بعد برف باری کے باعث یہ راستہ اکثر منقطع ہو جاتا ہے۔ بی آر او کی جانب سے برف ہٹانے کے مسلسل اقدامات کے باوجود سردیوں کے دوران یہ سڑک کئی مہینوں تک بند رہتی ہے، جس کی وجہ سے گریز کا ضلع صدر مقام سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

دریں اثناء، تازہ برف باری سے وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی سردی میں اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید برف باری اور بارشوں کا امکان ہے، جس سے شاہراہ کی صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بارہمولہ: فوج میں بھرتی کے لیے ہزاروں نوجوانوں کا ہجوم امڈ پڑا

Next Post

جموں کشمیر، دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر فورسز کی سیکورٹی مشق

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
جموں کشمیر، دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر فورسز کی سیکورٹی مشق

جموں کشمیر، دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر فورسز کی سیکورٹی مشق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan