• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

ویشنو دیوی روپ وے سے یاترا آسان اور محفوظ ہوگی، یاتریوں میں جوش

Online Editor by Online Editor
2024-11-20
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ویشنو دیوی روپ وے سے یاترا آسان اور محفوظ ہوگی، یاتریوں میں جوش
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں: شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے ترکوٹے سے سانجھی چھت تک روپ وے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو ویشنو دیوی گپھا کا درشن کرنے آئے یاتریوں کے لیے پاڑی راستے کے مشکل گزار سفر کو آسان اور محفوظ بنائے گا۔ شرائن بورڈ کے سی ای او نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ’’یہ منصوبہ روزانہ ہزاروں یاتریوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ 250 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا 2.4 کلومیٹر طویل یہ روپ وے منصوبہ یاتریوں کو صرف 6 منٹ میں مندر کے قریب پہنچائے گا، جس میں کئی گھنٹے لگتے تھے۔‘‘

روپے وے کا یہ منصوبہ خاص طور پر بزرگوں اور معذور افراد کے لیے سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ یاتری، روپ وے کے ذریعے سانجھی چھت تک پہنچ سکیں گے اور وہاں سے پیدل سفر کر کے مندر تک جائیں گے۔

یاتریوں کے تاثرات
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لکشمن شرما نامی ایک یاتری نے کہا: ’’اگر یہ روپ وے فعال ہو گیا، تو یہ (پہاڑی) سفر کو آسان اور وقت کی بچت کرے گا۔ یہ یاتریوں کے لیے خوش آئند ہوگا۔‘‘ ایک اور یاتری نے کہا: ’’اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف تھکن کم ہوگی بلکہ پورا سفر بھی خوشگوار بنے گا۔‘‘

منصوبے میں تاخیر
روپ وے منصوبہ اگرچہ جدیدیت کی علامت ہے تاہم اس منصوبہ کی مقامی تاجروں، خچروں کے مالکان اور پالکی چلانے والوں نے مخالفت کی۔ مارچ 2023 میں ’کٹرا جنتا‘ کے بینر تلے احتجاج بھی ہوا، جس میں مقامی لوگوں نے روپ وے کی وجہ مقامی روزگار پر مرتب ہونے والے نقصانات اور مذہبی جذبات کے متاثر ہونے وجوہات کا تذکرہ کرتے ہوئے سخت اعتراض کیا۔

تاہم شرائن بورڈ نے مقامی لوگوں کے خدشات کے پیش نظر یقین دلایا کہ ان کے روزگار اور ماحولیات کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ شرائن بورڈ کا ماننا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف یاتریوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا بلکہ جدیدیت اور روایت کے امتزاج سے ویشنو دیوی یاترا کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ تین سال کے اندر مکمل ہونے والے اس منصوبے سے ویشنو دیوی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور ہوگا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

انجینئر رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج

Next Post

کشمیر میں خشک موسم، منفی شبانہ درجہ حرارت کی پیش گوئی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
کشمیر میں خشک موسم، منفی شبانہ درجہ حرارت کی پیش گوئی

کشمیر میں خشک موسم، منفی شبانہ درجہ حرارت کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan