مغربی ہواؤں کی آمد:دوران شب اور آج صبح تک برف باری اوربارش کاامکان
سری نگر: پیر اور منگل کی درمیانی برف وباراں کی پیش گوئی کے بیچ موسمیاتی ماہرین نے مغربی ہواؤں کی آمد کے نتیجے میں 8دسمبرکو جموں و کشمیر میں بارش اور برف باری کے ایک اورمرحلے کا امکان ہے ۔موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق8 دسمبر کو ایک اور گیلے اسپیل کی توقع ہے، جسکے دوران اونچائی والے مقامات اور الگ تھلگ نچلے علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
موسمیاتی مرکز نے بتایاکہ ایک متوقع ویسٹرن ڈسٹربنس سے پہلے جموں و کشمیر میں ہلکی بارش اور برف باری ہونے کی توقع ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگر نے پیش گوئی کی ہے کہ ایک کمزور ویسٹرن ڈسٹربنس خطے کو متاثر کرے گی، پیر کی شام سے منگل کی صبح تک اونچائی والے مقامات اور بکھرے ہوئے علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ اس کے بعد خشک موسم کی واپسی متوقع ہے، جو 7 دسمبر تک جاری رہے گی۔8 دسمبر کو ایک اور گیلے اسپیل کی توقع ہے، ، جسکے دوران اونچائی والے مقامات اور الگ تھلگ نچلے علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ جس کے بعد 12 دسمبر تک موسم خشک رہے گا۔اس دوران اتوار اور پیرکی درمیانی رات وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں بہتری پائی گئی لیکن خطے میں سردی کی صورتحال برقرار ہے۔
