جموں:جموں وکشمیر کابینہ کے وزیر ستیش شرما نے منگل کے روز کہاکہ جموں کا ہر تاجر دربار مو کی بحالی چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر دربار مو پر ایک سو کروڑ روپیہ خرچ بھی ہوتے تھے تاہم جموں کے تاجروں کو بھی اس سے پانچ ہزار کروڑ روپیہ کی آمدنی حاصل ہوتی تھی۔
انہوں نے کہاکہ اگلے دو چار مہینوں کے دوران جو ہم سے چھینا گیا وہ واپس ملنے کی امید ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ادھم پور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ گیارہ سال کے دوران جموں وکشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، ٹرانسپورٹر، تاجر اور نوجوان پریشان ہے۔
وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں تعلیمی شعبے کو بڑھاوا دینے کی خاطر زمینی سطح پر بہت کچھ کیا جارہا ہے کیونکہ گزشتہ دس سال کے دوران سبھی شعبے متاثر ہوئے ہیں۔
ستیش شرما نے مزید کہاکہ دربار مو پر اگر سو کروڑ روپیہ خرچ ہوتے تھے لیکن جموں کے تاجروں کو پانچ ہزار کروڑ روپیہ کی آمد ن بھی حاصل ہوتی تھی ۔
ان کے مطابق جموں کا ہر تاجر اور عام لوگ دربار مو کی جلد ازجلد بحالی چاہتے ہیں کیونکہ اس روایت سے آپسی بھائی چارہ بھی فروغ پاتا تھا۔بی جے پی کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ستیش شرما نے کہاکہ گزشتہ دس سال کے دوران جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں برسر اقتدار جماعت کا ہاتھ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے دو چار مہینوں کے دوران جموں وکشمیر کو وہ سب کچھ ملے گا جو ہم چھینا گیا کیونکہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے اس حوالے سے کوششیں کی جارہی ہیں۔
