سری نگر،8 جون:
گذشتہ ماہ کے دوران موسمی صورتحال زیادہ تر دگرگوں رہنے کئے بعد رواں ماہ شروع ہونے سے ہی وادی کشمیر میں گرمی کی شدت میں بتدریج تیز ہو رہی ہے جس سے بچنے کے لئے لوگ سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وای کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دونوں سیاحتی مقامات پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشیں بھی ہوئیں۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر گرمی میں اضافہ درج ہونے کے ساتھ ہی وادی کے مشہور مغل باغات اور دیگر سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کا رش بھی بڑھنے لگا ہے۔
ان صحت افزا مقامات پر جہاں آئے روز اسکولی بچوں کی کثیر تعداد کو دیکھا جا رہا ہے وہیں مقامی سیاحوں بجی جابجا ڈیرہ زن نظر آ رہے ہیں۔ (یو این آئی)
