سری نگر،10جون :
جموں وکشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو سرگرمجنگجوئوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور پولیس نے بارہ مولہ میں دو سرگرم ملی ٹینٹ جن کی شناخت ارشاد احمد میر ولد عبدالرحمن میر اور زاہد بشیر ولد بشیر احمد ساکنان نہالپورہ پٹن کے بطور ہوئی ہے کو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے 2 چینی ساخت کے پستول، 18راونڈ اور دو میگزین برآمد کرکے ضبط کئے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
