سری نگر، 13 جون:
جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت صحت اسکیم کے تحت 1 جون تک کم از کم 68.18 فیصد مستفید افراد کو ’گولڈن کارڈ‘ جاری کیے گئے ہیں۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق، 6985086 مستفیدین اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جو کل خاندانوں کا 76.59 فیصد بنتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں 37.7 لاکھ لوگوں کو گولڈن کارڈ جاری کیے گئے ہیں اور جموں میں 32.09 لاکھ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔کشمیر ڈویژن میں، ضلع شوپیاں میں صحت سکیم کے تحت 2 لاکھ 10 (81.87فیصد ) مستفید رجسٹرڈ ہیں، جو کہ ڈویژن میں سب سے زیادہ ہے۔ شوپیان کے بعد گاندربل (74.64%) اننت ناگ (72.05%)، کولگام (71.57%)، بڈگام (67.85%، )پلوامہ (67.365%)، بانڈی پورہ (66.94%)، بارہمولہ (65.71%،( سری نگر (60.17% )ہیں اور کپواڑہ (55.56%)۔جموں ڈویژن میں راجوری میں 81.89 فیصد مستفیدین ہیں اس کے بعد سامبا (79.49%)، ادھم پور (79.49%،( رامبن (73.69%، )ریاسی (73.54%، )ڈوڈا (68.62،( پونچھ (68.37%، )کٹھوعہ (68.10% ہیں)۔ کشتواڑ (64.52% )اور جموں (62.15%)۔
وزیر اعظم مودی نے دسمبر 2020 میں آیوشمان بھارت-صحت اسکیم کا آغاز کیا جس کے تحت جموں و کشمیر میں تقریباً 1,000 مریض مفت آئی پی ڈی (انپیشنٹ ڈیپارٹمنٹ کیئر)علاج کے لیے درخواست دیتے ہیں۔اس اسکیم کے پیچھے بنیادی مقصد جموں و کشمیر کے تمام باشندوں تک ہیلتھ انشورنس کوریج کو بڑھانا ہے۔
