سرینگر13جون:
حکومت نے جموں وکشمیر پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی میں مبینہ ضابطگیوںکی تحقیقات کے لئے ایک پینل تشکیل دی ہے جو اس واقعے کی تحقیقات کر کے 15روز کے اندر اپنا رپورٹ سرکار کو پیش کرے گئی۔ فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) محکمہ داخلہ، آر کے گوئل کی سربراہی میں ہوں گے ۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدوں کے لیے تحریری امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو 24جون تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔جی اے ڈی کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سکریٹری) محکمہ داخلہ، آر کے گوئل کی سربراہی میں کمیٹی میں پرنسپل سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ اور سکریٹری محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور شامل ہیں۔
کمیٹی کو ضرورت کے مطابق کوآپٹ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، اسے 10 جون کو حکم جاری ہونے کی تاریخ سے 15دن کے اندررپورٹ،سفارشات پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سب انسپکٹر کے انتخاب کے عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی جانچ کا حکم دیا اور یقین دلایا کہ اگر کوئی بے ضابطگی پائی جاتی ہے تو پہلے کے عمل کو منسوخ کرنے کے بعد نئی بھرتی کی جائے گی۔جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے ایس آئی سلیکشن فہرست 4جون کو آن لائن آویزاں کی گئی تھی۔ تاہم، کئی امیدواروں نے اس فہرست پر سوالات اٹھائے تھے اور اسے "غیر منصفانہ” قرار دیا تھا۔ مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی بھرتی عمل میں ہوئی بے ضابطگیوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔
