سرینگر، 14 جون:
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے اجس گاؤں میں آوارہ کتوں نے دہشت پھیلا دی ہے، جس کی وجہ سے صرف چار دنوں میں کم از کم دو درجن افراد زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سی ایچ سی حاجن اور ہیلتھ سنٹر سمبل میں کتوں کے کاٹنے کے کم از کم دو درجن واقعات رونما ہوئے، جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔ جب سی ایچ سی حاجن کے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ کو کتوں کے حملوں میں زخمیکئی لوگ اسپتال لائے گئے ہیں، جبکہ ایسے مریضوں کی تعداد لگاتار بڈھ رہی ہے، جنہیں اس کے مطابق اینٹی ریبیز دیا گیا تھا۔
اسی طرح کا بیان سمبل اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے دیا۔ دریں اثنا، اجس گاؤں کے رہائشیوں نے انتظامیہ پر تین نالوں یعنی شالمنار نالہ، بیدکول نالہ اور ڈریر کول کے بارے میں سراسر غفلت اور عدم توجہی کا الزام لگایا، اور یہ کہتے ہوئے کہ یہ نالے ڈمپنگ کی جگہوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نالوں کی بگڑتی ہوئی حالت کا زمہ دار متعلقہ محکمے کی ہے ۔ انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہ وہ اس خطرے کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکام وقت پر بیدار ہوں گے تاکہ علاقے میں کسی بھی ناگہانی واقعہ سے بچا جا سکے۔
