سرینگر، 14 جون:
گزشتہ چند دنوں میں جنگلی جانور کے ذریعے دو بچوں کے مارے جانے کے بعد بارہمولہ ضلع کے بٹنگی بونیار میں اب ایک مرتبہ پھر ایک 12 سالہ لڑکی اب جنگلی جانور کا شکار بن گئی۔جسکے بعد علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔اور لوگ گھروں سے باہر آنے میں ڈر اور خوف محسوس کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک لڑکی جس کی شناخت رتبہ منظور دختر منظور احمد بھٹ کے طور پر کی گئی ہے کو آج صبح ایک جنگلی جانور اس پر حملہ آور ہونے کے بعد اسے قریبی جنگلوں میں لے گیا ۔ اس کے بعد رونے کی آواز پر اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے جانور کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، جو کہ ممکنہ طور پر چیتا لگ رہاہے، یہ درندہ لڈکی سمیت گھنے جنگلوں میں غائب ہوگیا۔
سخت کوششوں کے بعد مقامی لوگوں نے بچی کو مردہ پایا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بالترتیب چولن کلسی گھاٹی اور ترکانجن بونیار علاقوں میں دو واقعات میں دو نابالغ لڑکے اس جنگلی جانوروں کا شکار ہوئے۔ جسکے بعد علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
اس واقع کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر آئی اور محکمہ وائلڈ لائف کی ناکامی پر زبردست احتجاج کیا۔کیونکہ علاقے میں یہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران یہ تیسری واردات ہے ۔
