• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

فلاح عام ٹرسٹ سکولوں پر پابندی کسی منطق سے عاری اقدام : سید الطاف بخاری

Online Editor by Online Editor
2022-06-15
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر میں لوگوں کا مزاج بی جے پی کے خلاف ہے: سید محمد الطاف بخاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،15جون:
اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے فلاح عام ٹرسٹ کے ذریعے چلائے جانے والے سکولوں پر پابندی کے فیصلے کو بلاجواز اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں درسی اور اخلاقی تعلیمات کے فروغ میں ان سکولوں کا ایک تاریخی کردار رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سید الطاف بخاری نے کہا ہے کہ فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک سکولوں پر پابندی کے فیصلے کے نتیجے میں نہ صرف ہزاروں طلبا و طالبات کا مستقبل داو پر لگادیا گیا ہے بلکہ ان سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوجانے کا احتمال پیدا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا، "فلاح عام ٹرسٹ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اور اگر ٹرسٹ کے کسی رُکن کے خلاف کوئی شکایت بھی ملی ہے، تو اس سے دُرست طریقے سے نمٹا جاسکتا تھا۔ فلاح عام ٹرسٹ سے وابستہ سکولوں پر پابندی ایک غیر مناسب فیصلہ ہے جسکی وجہ سے نہ صرف ان سکولوں سے میں زیر تعلیم طلبا و طالبات متاثر ہونگے بلکہ اس اقدام سے بے روزگاری بھی پیدا کی جارہی ہے۔”
بخاری نے مزید کہا، "یہ اقدام عوام کے ساتھ بھی ایک زیادتی ہے اور جمہوری اقدار کی نفی کرتا ہے۔ لوگ ان سکولوں کی عمارتیں تعمیر کرنے اور ان کے لئے اراضی حاصل کرنے کے لئے اپنے عطیات دیتے آئے ہیں۔”
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا، "فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات سے کہا گیا ہے کہ اُن کا داخلہ مقامی سرکاری سکولوں میں ہوگا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں کے سرکاری سکول پہلے ہی انفراسٹکچر کی قلت کا شکار ہیں۔ لگتاہے کہ متعلقہ حکام نے فلاح عام ٹرسٹ کے سکولوں کے بچوں کا داخلہ سرکاری سکولوں میں کرانے کی تجویز آنکھیں بند کرکے دی ہے۔”
انہوں نےکہا، "جو بچے سرکاری سکولوں میں فی الوقت زیر تعلیم ہے وہ ان سکولوں میں افراسٹکچر اور سٹاف کی قلت کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ اب جبکہ ان سکولوں پر فلاح عام ٹرسٹ کے سکولوں کے طلبا کا بوجھ بھی ڈلا جائے گا تو اس سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔”
بخاری نے کہا ہے کہ فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک تین سو سے زائد سکولوں میں فی الوقت گیارہ ہزار سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران ان سکولوں نے وادی میں تعلیم و تربیت کو عام کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ لیکن پابندی کے اعلان نے سب کو دھچکہ پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے لیفٹنٹ گورنر سے فلاح عام ٹرسٹ کے سکولوں پر پابندی کے فیصلے پر از سر نو غور کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں بچوں کے مستقبل اور ان سکولوں میں تعینات اساتذہ اور دیگر اسٹاف ممبران کے روزگار کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے فیصلے پر از سر نو غور کرنا بہت ضروری ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بھدرواہ میں مسلسل چھٹے روز بھی کرفیو نافذ رہا، انٹرنیٹ خدمات منقطع رہنے سے طلبا پریشان

Next Post

مفاہمت اور مصلحت کا راستہ اپنا کر عوام کیساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
مفاہمت اور مصلحت کا راستہ اپنا کر  عوام کیساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

مفاہمت اور مصلحت کا راستہ اپنا کر عوام کیساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan