سرینگر،17 جون:
جموں کشمیر کےضلع کپواڑہ میں ایک حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک گرینیڈ حادثاتی طور پر پھٹا جب متاثرہ سگنل مین جس کی شناخت بھرت یادوونشی کے طور پر کی گئی ہے کپواڑہ کے گونی پورہ گگٹیال کیمپ میں سنتری ڈیوٹی پر تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی فوجی کو کپواڑہ کے 428 فیلڈ اسپتال زنگلی لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔لاش کو طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد متعلقہ یونٹ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ پولیس نے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کر دی۔
