سرینگر20جون:
سری نگر پولیس نے رام باغ میں مبینہ طورپر ساس پر چاقو سے حملہ کرنے کی پادائش میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جاسر احمد ساکن بٹہ مالو نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے مبینہ طورپر ساس پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اُس کو گہری چوٹیں آئیں اور وہ اس وقت صدر ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
