سرینگر22جون:
وادی کشمیر میں جہاں شدید بارشوں نے معمولات کی زبدگی کو بڑے پیمانے پر درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے وہی دوسری جانب ٹرینگ پر گئے ایک ٹورسٹ گائیڈ کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ 11 سیاح اور دو دیگر گائیڈ جنوبی کشمیر میں ترسر جھیل کے کنارے پھنسے ہوئے ہیںاس دوران انتظامیہ نے یہاں بچاو کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 14 لوگوں کا ایک گروپ جن میں 11 سیاح اور 3 گائیڈ جن میںمحمد اسحاق لون، طارق احمد، دونوں پہلگام کے رہنے والے، اور گگن گیر گاندربل کے شکیل احمد تارسر جھیل کے قریب سیر و تفریح پر تھے۔جس دوران ایک گائیڈ شکیل احمدکا پیر پھسل جھیل میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ ”
دوسرے لوگ دریا کے کنارے کے قریب پھنس گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ معلومات کے بعد، پولیس پہلگام کی طرف سے ایک ریسکیو ٹیم کو پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
واقعے کے حوالے سے اطلارع موصول ہونے کے بعد پولیس اور دیگر فورسز کی ایک ریسکو ٹیم علاقے میں روانہ کر دی گئی ہے تاکہ پھنس افراد کو یہاں بچایا جائے۔خیال رہے ناگہ بیرن اور تار سر مار سر جھیل سیلانیوں کے لئے پسند دیدہ مقامات ہیں ۔ علاقے میں موبائیل سگلنل نہ ہونے کی وجہ سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں ہو سکے ہیں جبکہ علاقے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
