جموں ، 07 جولائی:
جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں جمعرات کو رام نگر علاقے میں شادی کی تقریب کے مہمانوں کو لے جانے والی بس کے حادثے کا شکار ہونے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 45 دیگر زخمی ہو گئے۔ ادھم پور کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وجے بسنوترا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دو افراد کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جبکہ 45 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ بس سڑک سے پھسل کر مجوڑی میں سڑک کے سے دو سو فِٹ گہری کھائی میں جا گری۔
جس کے نتیجہ میں چالیس افراد زخمی ہوئے ۔ اہلکار نے بتایا کہ بس رام نگر کے گونڈیا گاؤں سے شادی کی تقریب کے مہمانوں کو لے کر جا رہی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ رام نگر، ادھم پور میں ایک المناک سڑک حادثے کی وجہ سے جانوں کے ضیاع سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔
سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا ہے۔ ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنائے،۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ابھی باقی ہے ۔
