سری نگر،17 جولائی:
جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتوار ا علی الصبح زائد از پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل 18واں قافلہ پوتر گھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتوار کی صبح پانچ ہزار 284 یاتریوں پر مشتمل 18واں قافلہ 225گاڑیوں میں ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ یاتریوں کے اس قافلے میں 1743یاتری87 گاڑیوں میں بالتل کی طرف روانہ ہوئے جبکہ تین ہزار 541یاتری 138گاڑیوں میں پہلگام بیس کیمپ کی طرف صبح کے قریب ساڑھے چار بجے روانہ ہو گیا۔بتادیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے 29 جون کو یاتریوں کے پہلے قافلے کوجھندی دکھا کر روانہ کرنے سے لے کر آج تک اس بیس کیمپ سے کل ایک لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے پوترا شیو لنگم کے درشن کئے ۔
بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالتل تک حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی یاترا گاڑی کو بغیر سیکورٹی کے کئی پر بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ابتک 30 یاتری فوت بھی ہوئے ہیں جن میں 15یاتری بادل پھٹنے کی وجہ سے از جان ہوئے ۔
