جموں، 19 جولائی :
جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 4898 امرناتھ یاتریوں کا ایک اور قافلہ منگل کی صبح تقریباً 4 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ پہلگام اور بالتال کے لیے روانہ ہوا۔ یاتریوں کا یہ قافلہ کُل 159 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں روانہ ہوا جس میں 3416 مرد، 1278 خواتین، 23 بچے، 117 سادھو، 57 سادھویاں شامل ہیں۔
بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اب تک 1,20,552 یاتری امرناتھ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں 35 ہزار سے زیادہ شیو عقیدت مندوں نے بابا برفانی کے درشن کیے ہیں۔
