• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کی قربانیاں ہمارے دِلوں میں زندہ ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر

ضلعی اِنتظامیہ کے ’’ ترنگا اُتسو ‘‘ پروگرام سے خطاب

Online Editor by Online Editor
2022-08-11
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کی قربانیاں ہمارے دِلوں میں زندہ ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsappEmail

کٹھوعہ،11اگست:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کٹھوعہ کے اُرلی ونڈ میں عظیم محب وطن اور آزادی پسند ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کی قربانیاں ہمارے دِلوں میں زندہ ہیں ۔ بلاشبہ وہ ملک کے عظیم سکالروں اور سیاستدانوں میں سے ایک تھے جنہوں نے متحد اور جدید ہندوستان کے لئے اَپنی جان قربان کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع اِنتظامیہ کے زیر اہتمام ’’ ترنگا اُتسو‘‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرشیاماپرساد مکھر جی نے خود شناسی سے اِنسانی فلاح و بہبود کے لئے جو جدوجہد کی وہ ہندوستانی سیاست میں عوامی بہبود کے ایک نئے نظرئیے کی شروعات تھی۔
اُنہوں نے ڈاکٹر شیاما پر ساد مکھر جی کی سیاسی زندگی کو روحانیت اور معاشرے کے پسماندہ طبقے کی ترقی کے عزم سے رہنمائی کرنے والی قرار دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’’ ایک وِدھان ، ایک نشان ، ایک پردھان ‘‘ کے ان کے نعرے نے ایک نیا نقطہ نظر ، ایک نئی بیداری ، ایک متحد اور جدید ہندوستان کے لئے لوگوں کو ایک نئی تحریک دی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خیالات او رنظریات کے ایک بلند پایہ ٔ اِنسان ڈاکٹرشیاما پرساد مکھر جی نے تین اہم ترین صنعتی اِداروں کو قائم کرکے ملک کی صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی اور ایسی پالیسیاں مرتب کیں جو مستقبل کے لئے زمین کو تیار کرتی تھیں۔
ڈاکٹرشیاما پرساد مکھر جی نے ملک کو دفاع سمیت ضروری اشیاء میں خود کفیل بنانے کے لئے نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ اَفزائی کی اور تیز رفتار صنعت کاری کے لئے مناسب اِنتظامی ضوابط کے ساتھ نجی اِداروں کی حمایت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے ہندوستان کے ساتھ مکمل انضمام کے لئے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی کی ناگز یر شراکت کو یاد کیا۔
اُنہوں نے کہاکہ اگست 2019ء میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جموںوکشمیر کے باقی ملک کے ساتھ مکمل انضمام کو متاثر کرتے ہوئے ڈاکٹر مکھر جی کے وژن ، ان کی جدوجہد اور قربانی کو سب سے بڑا خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اُنہوں نے جموںوکشمیر میں اِنسانی وَقار او رسماجی اِنصاف کو بحال کیا جو اَب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام تر رُکاوٹوں کے باوجود ہم نے کئی سنگ میل حاصل کئے ہیں ۔ اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ ہم پسماندہ اَفراد کو بااختیار بنانے ، سماجی مساوات قائم کرنے ، صنعتی ترقی لانے ، نوجوانوں او رخواتین کے لئے اَپنے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ایک نئے دُور کا آغاز کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر میں قومی ترانہ گائیکی مقابلے میں زبردست شرکت کی جبکہ ترال پلوامہ میں ’’ ہر گھر ترنگا مہم ‘‘ کے تحت 8000 سکولی بچوں کا قومی پرچم لہرانا نئے جموںوکشمیر کی حقیقی عکاسی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے کہا کہ وہ ہندوستان کے آزادی کے عظیم بہادروں کی خدمات کو یاد رکھیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پُر عزم کوششوں او رعوام الناس کے فعال تعاون سے ہم جموںوکشمیر کو ملک کا سب سے ترقی یافتہ اور سرفہرست یوٹی بنائیں گے۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے آزادی کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا او رجموںوکشمیر پولیس او رسیکورٹی فورسز کے بہادروں کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کی خدمت میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے 100فٹ اونچا ترنگا بھی لہرایا او رلوگوں سے ’’ ہر گھر ترنگا ‘‘ مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی۔چیئرمین ڈی ڈی سی کٹھوعہ کرنل مہان سنگھ ، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی رگھو نندن سنگھ اور صدر میونسپل کونسل کٹھوعہ نریش شرما نے سیکورٹی فورسز کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔چیئرمین ڈی ڈی سی کٹھوعہ نے کہا کہ کٹھوعہ بہادروں اور شہیدوں کی سرزمین ہے اور ہمارے نوجوان قوم کی خدمت کے لئے ثابت قدم ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل پانڈے نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا۔اِس موقعہ پر اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، ڈی آئی جی ایس ویوک گپتا کے علاوہ سینئر اَفسران موجود تھے۔سابق وزیر راجیو جسروٹیا ، سابق قانون سازوں ، پی آر آئی اور یو ایل بی کے ممبران اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

محرم کے جلوس کے پیش نطر پولیس نے جمعہ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی

Next Post

بانڈی پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میںغیرمقامی مزدور ہلاک

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
بانڈی پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میںغیرمقامی مزدور ہلاک

بانڈی پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میںغیرمقامی مزدور ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan