• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ: ’جوہری ہتھیاروں سے متعلق دستاویزات کی تلاش تھی‘

Online Editor by Online Editor
2022-08-12
in اہم ترین, تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ: ’جوہری ہتھیاروں سے متعلق دستاویزات کی تلاش تھی‘
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق دستاویزات کی تلاش تھی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کی ٹیم ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے دستاویزات حاصل کر سکی یا نہیں۔ تاہم معاملے سے واقف ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آئی نے تلاشی کے دوران دس ڈبے برآمد کیے ہیں۔
خیال رہے کہ پیر کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا والے گھر ’مار اے لاگو‘ میں ایف بی آئی نے چھاپہ مارا تھا اور تلاشی کے دوران وہاں موجود ایک سیف کو بھی توڑا تھا۔ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں موجود نہیں تھے۔
امریکی محکمہ انصاف نے جج سے کہا ہے کہ وہ اس وارنٹ کو منظر عام پر لے کر آئیں جس کے تحت سابق صدر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
ایف بی آئی کی ٹیم کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارنے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ سابق صدر جنوری 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت کوئی سرکاری ریکارڈ تو غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ نہیں لے کر گئے۔
محکمہ انصاف کے مطابق ان میں سے کچھ کلاسیفائیڈ دستاویزات ہیں جو خفیہ رکھی جاتی ہیں۔صدر جو بائیڈن کے نامزد کردہ اٹارنی جنرل مارک گارلینڈ نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ انہوں نے خود ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر کی تلاشی لینے کی اجازت دی تھی۔
اٹارنی جنرل کا پریس کانفرنس میں اس نوعیت کے چھاپے کی تصدیق کرنا انتہائی غیرمعمولی اقدام ہے۔امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار عام طور پر جاری تحقیات سے متعلق کھلے عام بات نہیں کرتے تاکہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔ تاہم اس کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پیر کی رات کو بیان جاری کیا تھا کہ ان کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مارا ہے۔
دوسری جانب محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے سابق صدر کے گھر سے قبضے میں لی گئی اشیا کے متعلق بھی عوام کو بتایا جائے۔اس سے قبل سرکاری دستاویزات کا ریکارڈ رکھنے والے سابق آرکائیوسٹ ڈیوڈ فیریرو نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے ایک سال بعد جنوری 2022 میں حکومت کو 15 ڈبے واپس کیے تھے جن میں موجود چند دستاویزات کلاسیفائیڈ تھیں۔
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے سے چند ماہ پہلے ایف بی آئی کے اہلکاروں نے سابق صدر کے گھر جا کر ڈبوں سے متعلق تحقیقات کی تھیں جو سٹور روم میں پڑے ہوئے تھے جس کو تالا لگا ہوا تھا؛ایف بی آئی اہلکاروں اور ٹرمپ کے وکیل ایوان کورکورن نے پورا دن لگا کر اس تمام مواد کا جائزہ لیا تھا۔
ڈونلڈڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے بعد سے محکمہ انصاف اور اٹارنی جنرل کو شدید تنقید اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔ٹرمپ کے حامیوں اور ریپبلکن جماعت نے ڈیموکریٹس پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سابق صدر کو نشانہ بنانے کے لیے بیوروکریسی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پنچایت سطح پر ہوں گی کوآپریٹو سوسائٹیاں:امت شاہ

Next Post

یوکرین کے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ ’سنگین‘ بحران ہے: اقوام متحدہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
یوکرین کے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ ’سنگین‘ بحران ہے: اقوام متحدہ

یوکرین کے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ ’سنگین‘ بحران ہے: اقوام متحدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan