• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

دریا کی طرح میں اپنا راستہ خود بناتا ہوں :غلام نبی آزاد

Online Editor by Online Editor
2022-09-14
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سونیا گاندھی کی صحت سے کھلواڑ کر رہی ہے ای ڈی : غلام نبی آزاد
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں ،14 ستمبر:
غلام نبی آزاد نے کہا کہ دریا کی طرح میں اپنا راستہ خود بناتا ہوں اور کسی پارٹی یا لیڈر پر تنقید نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار عوام کی حمایت پارٹی کو نہیں فرد کو مل رہی ہے کیونکہ میں نے ابھی تک پارٹی نہیں بنائی۔سرینگر میں مختلف وفود سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ وفود خود مجھ سے ملنے آرہے ہیں۔ میں نے کسی کو فون نہیں کیا۔ یہ پہلی بار ہے کہ لوگ کسی فرد کی حمایت کر رہے ہیں۔نئی پارٹی بنانے کے لیے لوگوں سے اجازت لے رہا ہوں اور لوگ ہاتھ اٹھا کر مجھے اجازت دے رہے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ پہلے ہی دفعہ 370 پر صورتحال کو صاف کر چکے ہیں۔
انہوں نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف پارلیمنٹ میں بحث کی، جس کا ریکارڈ یوٹیوب پر موجود ہے۔ مجھے اس وقت بیرون ملک سے کئی کالز موصول ہوئی تھیں۔ اس وقت 9 پارٹیوں کے 77 ممبران نے آرٹیکل 370 ہٹانے کے خلاف ووٹ دیا تھا اور مودی حکومت کی قیادت میں آٹھ پارٹیوں نے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے حق میں 377 ووٹ دیا تھا۔ میں اس معاملے پر لوگوں کو گمراہ نہیں کرنا چاہتا۔ کانگریس میں ملنے والے کئی عہدوں پر پوچھے گئے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل سکریٹری اور انچارج رہتے ہوئے انہوں نے ریاستوں میں نوے فیصد فتح حاصل کی جبکہ دیگر کو نوے فیصد شکست ہوئی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ نئی پارٹی بنانے سے پہلے غلام نبی آزاد نے کشمیر میں اپنی عوامی رابطہ مہم جاری رکھتے ہوئے سری نگر شہر کے علاوہ کرناہ، ٹنگڈار کے دور دراز علاقوں سے آنے والے وفود سے بات چیت کی۔ آزاد نے سری نگر کے بادامی باغ علاقے میں گیسٹ ہاؤس میں صبح گیارہ بجے سے شام سات بجے تک پچاس سے زیادہ وفود سے ملاقات کی۔ لوگوں کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔کرناہ اور ٹنگڈار کے دور دراز علاقوں کے لوگوں نے آزاد پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں عوامی جلسے کریں۔ وہ اس سلسلے میں تمام انتظامات کریں گے۔ سیکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اگلے دورے میں زیادہ سے زیادہ علاقوں کا احاطہ کریں گے۔
آزاد نے کہا کہ وہ جلد ہی نئی پارٹی کا نام دینے جا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تجاویز لی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کا ایجنڈا واضح کر دیا ہے۔ اس میں جموں و کشمیر کی مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے، مقامی لوگوں کے لیے زمین اور ملازمتوں کے حقوق کو محفوظ بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔کوئی وعدہ ایسا نہیں کیا جائے گا جو پورا نہ ہو۔ ہم لوگوں کو گمراہ نہیں کریں گے۔ آزاد بدھ کو سری نگر میں لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ 15 ستمبر کو اننت ناگ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ بتا دیں کہ کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد غلام نبی آزاد 4 ستمبر کو جموں آئے تھے۔ انہوں نے جموں میں ایک ریلی نکالی۔ان کے کانگریس چھوڑنے کے بعد، ریاستی کانگریس کمیٹی کے زیادہ تر رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کی حمایت میں استعفیٰ دے دیا۔ جموں کے بعد آزاد وادی چناب کے ڈوڈہ، کشتواڑ اضلاع میں چلے گئے۔ وہاں اُنہوں نے لوگوں کی حمایت حاصل کی۔ اس کے بعد کشمیر چلے گئے۔ اننت ناگ میں ریلی کے بعد وہ دہلی جائیں گے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نجی ہسپتالوں کے مسیحا بھی قاتل قرار

Next Post

آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر جھڑپوں میں 99 فوجی مارے گئے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر جھڑپوں میں 99 فوجی مارے گئے

آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر جھڑپوں میں 99 فوجی مارے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan