• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ لیفٹیننٹ گورنر کی اَفسران کو ہدایت

لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی شکایات کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا

Online Editor by Online Editor
2022-09-21
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ لیفٹیننٹ گورنر کی اَفسران کو ہدایت
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/21؍ستمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں ’’ ایل جی کی ملاقات ۔ لائیو پبلک گریوینس ہیرینگ‘‘ کے دوران جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس کے تصادفی طور پر منتخب درخواست دہندگان کے ساتھ بذریعہ ورچیول اِستفسار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ’’ایل کی ملاقات کے دوران ‘‘ ڈوڈہ کے رہائشی اخلاق وانی کی شکایت کو فوری طور پر دُور کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول منوٹہ ( مَرمَت ) ڈوڈہ میں ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی کے لئے موقعہ پر ہی ہدایت جاری کی۔
اِسی طرح پورکھو میں اے ٹی ایم مشین کی تنصیب کے سلسلے میں جموں کے دیا کرشن کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ بینک کے اَفسران نے چیئر کو بتایا کہ اے ٹی ایم جلد ہی نصب کیا جائے گا کیوں کہ جگہ کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
لیفٹیننٹ گورر نے توصیف علی کی جانب سے پونچھ میں سکول بس میں اوور لوڈنگ کی شکایت پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو ہدایت دی کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کی باقاعدہ چیکنگ کریں اور اِس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔
پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی نے گلندر ہائیٹس پر این ایچ پر جنکشن کی بندش کے بارے میں پلوامہ سے خورشید احمد کی شکایات پر توجہ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا کہ متبادل اِنتظامات کئے گئے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ ایک قابل عمل مستقل حل کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔
بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک شکایت کنندہ اویس خورشید نے لیفٹیننٹ گورنر کو مطلع کیا کہ داور تا بانڈی پورہ روٹ پر سومو سروس کی عدم دستیابی سے متعلق ان کی شکایات کو جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر رِپورٹ کرنے کے بعد دُور کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ ماتحت دفاتر کے کام کاج کی نگرانی کریں تاکہ شکایات کے بروقت ازالہ اور خدمات کی تیز رفتار اور مؤثر فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ عوامی شکایات کو دُور کرنے کے لئے شفاف طریقہ کار سے منصفانہ اور سرعت کو یقینی بنائیں ۔ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کو جلد اَز جلد مکمل کیا جانا چاہیئے۔
لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر یوٹی بھر کے تعلیمی اِداروں میں ’’ سچائی اور عد تشدد‘‘ کے موضوع پر مباحثے او رمضمون نویسی کے مقابلوں کے اِنعقاد کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔
کمشنر سیکرٹری پبلک گریوینس محترمہ ریحانہ بتول نے عوام سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔
بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ وویک بھرد واج ، اِنتظامی سیکرٹریوں ، صوبائی کمشنروں ،ضلع ترقیاتی کمشنر وں ، پولیس سپر اِنٹنڈنٹوں ، محکمہ کے سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نابالغ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں نوجوان گرفتار

Next Post

ایس آئی اے نے ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان ریشی کی تلاشی لی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

ایس آئی اے نے ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان ریشی کی تلاشی لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan