سری نگر24 ستمبر،:
ایک اہم سیاسی ڈیولوپمنٹ میں جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر نے ہفتہ کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔اس دوران رویندر ینہ نے بتایا کہ نئے ناموں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق جے ایم سی کے میئر چندر موہن گپتا اور ڈپٹی میئر ایڈوکیٹ پورنیما شرما نے اپنے ہی کونسلروں کی مخالفت کا سامنا کرنے کے بعد آج استعفیٰ دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے حامیوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس سے جے ایم سی کا کام متاثر ہوا۔
دریں اثنا، جموں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، جے اینڈ کے بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ دونوں رہنما جموں و کشمیر بی جے پی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنا چاہتے تھے، اسی لیے انہوں نے استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے نئے ناموں کا اعلان پارٹی کے سینئر اور کور کمیٹی کے اراکین کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
