• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر کی میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر : پیپلز کانفرنس

حکومت باغ مالکان کو بچانے کیلئے مثبت پہل کرے

Online Editor by Online Editor
2022-09-26
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
پیپلز کانفرنس نے 13 جولائی کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر / 26 ستمبر :
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے پیر کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سیب سے لدے ٹرکوں کو روکنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کی صورتحال کو کشمیر کی معیشت کے لئے نہایت ہی خطرناک قرار دیا۔
یہاں جاری ایک بیان میں سابق قانون ساز اسمبلی ممبر اور جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما منصور حسین سہروردھی نے کہا کہ بہترین اور اعلیٰ قسم کے سیبوں سے لدے ہزاروں ٹرک قومی شاہراہ پر کئی دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں جس سے ٹرکوں میں موجود قیمتی سیب خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ باغبانی صنعت کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کشمیر میں ایک اندازے کے مطابق 144,825 ہیکٹر اراضی پر سیب کی کاشت کی جاتی ہے جس سے
میوہ صنعت سالانہ 1.7 ملین ٹن سیب فراہم کرتی ہے جس کے برآمدات کی مالیت 6000 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ہائی وے کی جتنی ناگفتہ بہہ صورتحال آج دیکھی جا رہی ہے ، ماضی میں کبھی ایسی نہیں دیکھی گئی ہے ۔ یہ حقیقت واضح ہے کہ سابق حکومتوں کی طرف سے اس شاہراہ پر سیب کے ٹرکوں کے بحفاظت گزرنے کے عمل کو اولین ترجیح ہوا کرتی تھی تاکہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ تاہم موجودہ حکومت ایسے اہم معاشی شعبے کی حساسیت سے بے خبر دکھائی دیتی ہے۔ طرہ یہ کہ بڑھتے درجہ حرارت کے درمیان میوہ سے بھرے ان ٹرکوں کو شاہراہ پر متعدد دنوں تک روکے رکھنا بنیادی طور پر اس حوالے ایک تباہ کن عمل ہے ۔ اس بنیاد پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ حکومت کشمیر کی میوہ صنعت کو براہ راست شدید نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ اس تعلق سے حکومت کو تاجروں کے ساتھ گفت و شنید کرکے کشمیر میں سیب کی صنعت کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مثبت پہل کرنی چاہئے ورنہ تباہ کن صورتحال کے دستک دینے میں کوئی دیر نہیں ہے ۔
پیپلز کانفرنس لیڈر نے مزید کہا کہ سیب صنعت سے وابستہ باغ مالکان 2014 کے سیلاب، غیر موسمی برف باری اور لاک ڈاؤن کی تباہی ابھی بھی جھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صنعت کے تئیں حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ اسے مزید بحران میں ڈال سکتا ہے۔ منصور حسین نے کہا کہ وقت کی پکار یہ ہے کہ گورنر انتظامیہ فوراٌ سے پیشتر ترجیحی بنیادوں پر باغ مالکان کو بچانے کے لئے ایک مثبت تدبیر لے کر آگے آئے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

راجیش پرساد نے پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی کا چارج سنبھالا

Next Post

کولگام تصادم:ایک ملی ٹنٹ جاں بحق ، فوجی اہلکار اور دو عام شہری زخمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
شوپیاں تصادم : جنگجووں نے راہ فرار اختیار کرنے کی خاطر عام شہریوں پر فائرنگ کی، دو شہری زخمی : پولیس

کولگام تصادم:ایک ملی ٹنٹ جاں بحق ، فوجی اہلکار اور دو عام شہری زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan