سرینگر، 28 ستمبر:
نوراترا کے سلسلے میں اگرچہ پورے دیش کے مندروں میں ان دنوں لاکھوں کی تعداد میں لوگ پوجا پاٹ میں مصروف ہیں، وہی کشمیر کے ضلع گاندربل میں موجود کھیر بھوانی مندر میں بھی کم تعداد میں کشمیری پنڈت اور باہری ریاستوں سے آنے والے سیاح کھیر بھوانی مندر میں پوجا پاٹ کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔حالانکہ اگرچہ دیکھا جائے تو اس مندر میں ان دنوں پوجا پاٹ کے سلسلے میں کافی رش دیکھنے کو مل رہا تھا، تاہم جب سے کشمیر سے پنڈت برادری کے لوگ ہجرت کر چکے ہیں، تب سے کم ہی تعداد میں صحیح لیکن پوجا پاٹ لگاتار اس مندر میں ہو رہا ہے۔چونکہ ان دنوں نوراترا کے دن چل رہے ہیں جسکے سلسلے میں صبح شام کھیر بھوانی مندر میں پوجا پاٹ ہو رہی ہے جس میں کشمیری پنڈت، سی آر پی ایف کے جوانوں سمیت ان دنوں باہری ریاستوں سے جو سیاح گھومنے کےلئے کشمیر آرہے ہیں وہ اس پوجا پاٹ میں شریک ہوکر کشمیر میں امن اور شانتی کےلئے پراتھنا کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں مندر میں موجود پجاری اور مندر کے منیجر نے نوراترا کے سلسلے میں تفصیل سے کہا ہے کہ یہ دن کب شروع ہو ئے ۓ ہیں اور کب یہ دن ختم ہو جائیں گے۔اس دوران بنگال کی ایک فیملی جو اب ممبئی میں رہائش پذیر ہیں نے مندر میں آکر کہا ہے ،ہم پہلی مرتبہ اس مندر میں درشن کےلئے آئے ہیں اور واقعی میں مندر میں آکر ہمیں لگا کہ ہم لوگ کافی خوشقسمت ہیں جو ہمیں ماتا کے درشن نصیب ہوۓ ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ کشمیر کے بارے میں کافی کچھ سننے میں آیا تھا، لیکن یہاں آکر لگا کہ اگر مہمان نوازی سیکھنے کی ضرورت ہے تو کشمیری لوگوں سے سیکھں۔
