سرینگر، 28 ستمبر:
بانڈی پورہ پولیس نے پوشا بیگم زوجہ خورشید احمد وازہ ساکنہ وارڈ نمبر 05 بانڈی پورہ نامی ایک بدنام خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا جو 25 اگست کو خورشید نامی ایک شخص کے رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہونے کے بعد گرفتاری سے بچ رہی تھی۔ اس سلسلے میں کیس زیر نمبر 148/2022 NDPS ایکٹ تھانہ بانڈی پورہ میں درج کیا گیا تھا۔ معاملے کی حساسیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی ،تاکہ اسے گرفتار کیا جائے۔
چونکہ علی الصبح تھانہ بانڈی پورہ کی مختلف ٹیموں نے جس میں ایک ٹیم کی سربراہی ایس ایچ او بانڈی پورہ انسپکٹر عاشق حسین کر رہے تھے اور دوسری ٹیم پی ایس آئی ثاقب احمد اور پی ایس آئی راکیش کمار کی سربراہی میں بانڈی پورہ میں اس کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات حاصل کیں۔ اس کی گرفتاری کے لیے ضلع میں جگہ جگہ چھاپے مارے گئے اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ خاتون منشیات فروش کو عدالت بانڈی پورہ میں پیش کیا گیا اور عدالتی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔
