جموں،29ستمبر:
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے آئی ای ڈی جیسی شئے برآمد کرکے ضبط کی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پونچھ میں بدھ کے روز ایک خاتون کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور خاتون کو دھر دبوچ کر اُس کے قبضے سے آئی ای ڈی جیسی شئے برآمد کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
