سرینگر، 04 اکتوبر:
حکام نے منگل کو کہا کہ بارہمولہ اور بڈگام سیکشن کے درمیان ٹرین سروس 05 اکتوبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بارہمولہ میں عوامی ریلی سے خطاب کے پیش نظر معطل رہے گی۔ ایک بیان کے مطابق بارہمولہ اور بڈگام سیکشن کے درمیان ٹرین سروس بارہمولہ کے وی وی آئی پی کے دورے کے سلسلے میں معطل رہے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ٹرین سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ، جو جموں و کشمیر کے 3 روزہ دورے پر ہیں، کل بارہمولہ ضلع میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔
