سرینگر، 07 اکتوبر:
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کو کہا کہ اس نے یکساں تعلیمی کیلنڈر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کلاس 1 سے 9 تک کے امتحانات مارچ میں منعقد کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق، پرنسپل سیکریٹری، اسکول ایجوکیشن ڈ پارٹمنٹ نے کہایکساں تعلیمی کیلنڈر کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے جس میں مارچ-اپریل کے سیشن میں 9ویں تک کی کلاسوں کے سالانہ امتحانات کا انعقاد شامل ہے۔ حکومت نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے تمام نجی اسکولوں کو تسلیم کیا ہے۔محکمہ نے مزید حکم دیا کہ نئے داخلے کیلنڈر سال کے مارچ کے مہینے سے شروع کیے جائیں گے۔
واضح رہے اسے پہلے سرکار نے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ذریعے لئے جانے والے امتحانات خاص کر میٹرک اور باریویں کے امتحانات بھی مارچ میںلئے جانے کا فیصلہ لیا تھا۔حالانکہ دیکھا جائے تو سرکار کے اس فیصلے کے خلاف لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جاتی ہے، کیونکہ وادی کشمیر میں دسمبر جنوری فروری میں سردی کی چھٹیاں ہوتی ہیں۔جبکہ دوسری جانب لوگ کہہ رہے ہیں کہ سرکار کے اس فیصلے سے بچوں کے سات مہینے ضائع ہو چکے ہیں
