سری نگر، 7 اکتوبر :
ایئر وائس مارشل پروین کیشو ووہرا، اے وی ایس ایم، وی ایم، ایئر آفیسر کمانڈنگ جموں کشمیر اور لداخ نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔اے او سی اور لیفٹیننٹ گورنر نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فضائی دفاعی انتظامی نظام سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں کی طرف سے دکھائے گئے ہمت اور بہادری کی تعریف کی اور دور دراز اور اونچائی والے علاقوں میں رہنے والی آبادی کے لیے ان کی گرانقدر حمایت اور ہنگامی حالات میں آئی اے ایف کے ذریعے ادا کیے گئے اہم کردار کی تعریف کی۔
