سرینگر، 09 اکتوبر:
شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے ہندوارہ کے کرال گنڈ علاقے میں بھتہ خوری کے معاملے میں دو خود ساختہ صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ قاضی آباد کے علاقے میں ایک اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد دو صحافیوں کو بھتہ خوری کے معاملے میں گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایس ایس اے سکول چترہال قاضی آباد کا دورہ کیا تھا اور بعد ازاں ایک فرضی انٹرویو میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی ویڈیو فلمانے کے بعد سکول کے اساتذہ سے پیسے بٹورنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو وائرل کرنے کے نام پر وہ اسکول انتظامیہ سے 15000 روپے رشوت مانگ رہے تھے تاہم انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی اور خود ساختہ صحافی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔عہدیدار نے دونوں کی شناخت عرفان احمد ملک ولد بشیر احمد ملک ساکنہ ہمپورہ کرال گنڈ اور اقبال احمد شیخ ولد غلام محی الدین شیخ ساکنہ پنڈیتھ پورہ کے طور پر کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر نمبر 85/022 U/S 392، 384 اور 506 آئی پی سی پولیس اسٹیشن کرالگنڈ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔
