سری نگر،15 اکتوبر:
جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بدیارا اور کنبتھی گاؤں کے درمیان بانڈی پورہ- سوپور روڈ پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آئی ای ڈی برآمد کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس کے بم کو ٹیم نے نکارہ بنا دیا۔ تقریبا 16 کلو گرام وزنی آئی ای ڈی برآمد کیا گیا تھا۔ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کر ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ بانڈی پورہ کے آسٹنگو علاقے میں ہفتے کی صبح بانڈی پورہ- سوپور روڈ پر پندرہ سے سولہ کلو وزنی ایک آئی ای ڈی کو پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کو پاتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
دریں اثنا بانڈی پورہ- سوپور روڈ پر جو عارضی طور پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی اس کو بحال کر دیا گیا۔
