سرینگر، 15 اکتوبر :
جموں میں دن کے وقت دھوپ اور رات کو ہلکی سردی شروع ہو رہی ہے۔ دوسری جانب وادی کشمیر میں دن کے وقت موسم خوشگوار ہے جبکہ رات کو خشک سردی جاری ہے۔ وادی کشمیر میں دیر شام سے لوگوں کو گرم کپڑے پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
جموں ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اس دوران جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 17.7 ڈگری سیلسیس، کٹرہ 15.2، بٹوت می. 9.6، بانہال میں 6 اور بھدرواہ میں 7.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 2.2 اور گلمرگ میں 3.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ لداخ خطہ کے دراس قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سیلسیس، کرگل میں 3 اور لیہہ میں منفی 0.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
