جموں ،15 اکتوبر:
جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں مشتبہ دہشت گردوں کے ذریعہ کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر سمیت جموں میں بھی کشمیری مہاجر پنڈتوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں نے سیکورٹی ایجنسیز سمیت لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔اور بتایا کہ ایک بار پھر کشمیری مہاجر پنڈتوں خصوصاً پی ایم پیکیج ملازمین کو جموں منتقل کرنے کی مانگ کی۔ جموں کے کنال روڑ اور جیول چوک میں کشمیری مہاجر پنڈتوں نے احتجاج کرتے ہوئے شہری ہلاکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ ہم امن کے ساتھ جینا چاہتے ہیں، جو کشمیر میں ممکن نہیں۔ ہمیں بھی زندہ رہنے کا حق ہے جو ہمارا اصلی مطالبہ ہے۔احتجاجیوں نے حکومت سے ایک بار پھر کشمیری پنڈتوں خاص کر وادی کشمیر میں پی ایم پیکیج کے تحت کام کر رہے افراد کو جموں منتقل کیے جانے کی مانگ کی۔
