سری نگر/16؍اکتوبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کشمیر اِنٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جے کے اِی جی اے کے سی ای او ابھیشیک شرما کی پینٹنگز کی نمائش کا اِفتتاح کیا۔
پینٹنگ کی نمائش میں جموںوکشمیر کے شاندار مناظر کے نقوش کی ایک سیریز کی نمائش کی گئی جو کہ جموںوکشمیر یوٹی کے دِلکش آف بیٹ سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور مقامی ثقافت اور قدرتی ورثے کو فروغ دینے کے لئے مقامی کاریگروں کی حوصلہ اَفزائی کرنے کی ایک کوشش ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان آفیسر کی بنائی پینٹنگز کی تعریف کی اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کی خواہش کی۔
اِس نمائش میں کشتواڑ کے گھاس کے میدانوں کو دکھایا گیا ہے جو پہاڑیوں کے بیچ میں ہے اور اسے چوگن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس سے جموںوکشمیر یوٹی میں مختلف آف بیٹ مقامات اور سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کی اُمید ہے۔
