سری نگر/17؍اکتوبر:
جموںوکشمیرنے75 اَمرت سروور مشن کے اہداف کی مکمل حصولیابیوں میں نمایاں پیش رفت حاصل کی۔
جموںوکشمیر کومشن کے رہنما خطوط کے مطابق 15؍ اگست 2022ء سے پہلے 300 اَمرت سروور اور 15؍ اگست 2023ء تک 1500 اَمرت سروور مکمل کرنے تھے۔ تاہم جموںوکشمیر یوٹی نے اِس برس 15؍ اگست تک 1,490 امرت سروور مکمل کئے اور ان پریوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرائے۔
سرکاری تفصیلات کے مطابق جموںوکشمیر یوٹی نے 1,953 کے اَمرت سرووروں پر کام مکمل کیا ہے اور اَمرت سرووروں کی تکمیل کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہیں جو بہت بڑی ریاست اُتر پردیش کے بعد نمایاں ہیں۔جموں و کشمیر یوٹی نے اِس سکیم کو ایک مشن موڈ میںعملاناشروع کیا تھا اورچیف سیکرٹری کی سربراہی میں اِس سکیم کی اعلیٰ سطحی نگرانی اور عمل آوری کے لئے جنگلات، ثقافت، ریونیو، جل شکتی جیسے محکموں کی شرکت سے یوٹی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
جموںوکشمیر یوٹی مزید اَمرت سروور بنانے اور اسے خوبصورت بنانے کی کوشش کررہاہے اور محکمہ خزانہ نے ان اَمرت سرووروں کی اَز سر نو تعمیر اور تخلیق کے لئے 50کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ مشن اَمرت سروور کا آغاز وزیر اعظم نے اِس برس 24؍ اپریل2022ء کو قومی پنچایتی راج دِن کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے ضلع سانبہ کے پالی گرام پنچایت میں کیا تھا اور قومی سطح پر پالی پنچایت نے موجودہ تالاب ( سروور)کو اَز سربحال کر کے ایک برتری حاصل کی تھی
ان میں سے ہر ایک اَمرت سروور کا رقبہ ایک ایکڑ ہے جس میں 10,000 کیوبک میٹر پانی رکھنے کی گنجائش ہے۔
سرکاری تفصیلات کے مطابق ملک میں اَمرت سروور مشن کو پورے حکومتی نقطہ نظر کے ساتھ شروع کیا گیا ہے جس میں 6وزارتیں یا محکمے جیسے محکمہ دیہی ترقی ،لینڈریسورسز ڈیپارٹمنٹ ، ڈرنکنگ اینڈ سنیٹیشن ڈیپارٹمنٹ ،واٹر ریسورسز ڈیپارٹمنٹ ،وزارتِ پنچایتی راج ،وزارتِ جنگلات، ماحولیات اور کلائمیٹ چینجز شراکت دار ہوں گے ۔ان محکموں کے علاوہ بھاسکراچاریہ نیشنل اِنسٹی چیوٹ فار سپیس ایپلی کیشن اینڈ جیو اِنفارمیٹکس مشن کے لئے تکنیکی شراکت دار کے طور پر مصروف عمل ہے ۔ یہ مشن ریاستوں یا یوٹیز اور اضلاع سے کام کرتا ہے ، مختلف سکیموں جیسے مہاتماگاندھی ، این آر اِی جی ایس ، ایکس وِی فائنانس کمیشن گرانٹس ، پی ایم کے ایس وائی ذیلی سکیموں جیسے واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ کمپوننٹ ، ہر کھیت کو پانی کے علاوہ ریاستوں اور یوٹیز کی اَپنی سکیموں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔مشن اِن کوششوں کی تکمیل کے لئے شہریوں اور غیر سرکاری وسائل کو متحرک کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔مشن میں لوگوں کی شرکت مرکزی نقطہ ہے ۔مقامی آزادی پسند ، ان کے کنبے کے اَفراد ، شہدا کے کنبے کے اَفراد، پدم ایوارڈ یافتہ اور مقامی علاقے کے شہری جہاں اَمرت سروور تعمیر کیا جانا ہے ، تمام مراحل میں مصروف تھے۔
تمام اَمرت سرووروں کو عمل کے ہر مرحلے پر ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے ساتھ منصوبہ بند طریقے سے مکمل کیا گیا ۔ پانی کے ڈھانچے کے اِستعمال کنند گان کی انجمنیں بھی نائی گئیں اور اَمرت سرووروں کی بہتر ترقی کے لئے ضرورتی تربیت دی گئی۔
