سرینگر 18 اکتوبر :
پارٹی کے اندر داخلی جمہوریت کو مضبوط بنانے اور سیاسی جماعتوں کے داخلی جمہوری ضابطے کو ایک نئی طرح دینے کے تعلق سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل پیرا ہونے کے سلسلے میں جموں اینڈ کشمیر پیپلز کانفرنس نے منگل کو پارٹی صدر کے عہدے کے لئے انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔
پیپلز کانفرنس کےموجودہ صدر سجاد غنی لون کی طرف سے جاری ہدایت کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر کے عہدے کے لئے انتخابات کو حتمی شکل دینے اور انعقاد کرانے کے لئے ایک الیکشن اتھارٹی تشکیل دی گئی ہے۔ سید بشارت بخاری اس الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ منصور حسین سہروردی اور محمد اشرف میر تشکیل دی گئی اس الیکشن اتھارٹی کے ممبران ہونگے ۔۔ یہ الیکشن اتھارٹی اس حوالے پارٹی آئین کے مطابق ایک کیلنڈر کو حتمی شکل دے کر اگلا لائحہ عمل ترتیب دے گی ۔
