سرینگر،22اکتوبر
اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق کابینہ وزیر غلام حسن میر نے جموں کشمیر کی حکومت کی جانب سے سوشل کاسٹ فہرست میں توسیع کرتے ہوئے اس میں مزید پندرہ طبقات کو شامل کرنے کے اقدام کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ایک طویل عرصہ سے اس فیصلے کا انتظا تھا۔غلام حسن میر نے مزید کہا، ’’اس فیصلے کا ہمیں انتظار تھا کیونکہ جموں کشمیر سوشلی اینڈ ایجوکیشنلی بیک وارڈ کلاسس کمیشن نے طویل عرصہ قبل ایسا اقدام کرنے کی سفارش کی تھی۔‘‘
