سری نگر،24 اکتوبر:
وزیر اعظم نریندر مودی فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منانے کے لئے پیر کی صبح کرگل پہنچے۔
وزیر اعظم کے دفتر کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: ’وزیر اعظم نریندر مودی پیر کی صبح کرگل پہنچے جہاں وہ بہادر فوجی جوانوں کے ساتھ روشنیوں کا یہ تہوار دیوالی منائیں گے‘۔
بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی سال2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دیوالی کا تہوار مختلف مقامات پر فوجی جوانوں کے ساتھ ہی مناتے ہیں۔دیوالی کا تہوار ہر سال ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ یہ ایک پانچ روزہ تہوار ہے جسے ہندو، سکھ اور جین برادری کے لوگ مناتے ہیں۔ اس تہوار کو روشنیوں کے تہوار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
